ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کو 336ملین ڈالر امداد کی تجویز کے ساتھ 4ٹریلین ڈالر کا بجٹ پیش کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے256ملین ڈالر غیر فوجی امداد اور 80ملین ڈالر فوجی امداد کی تجویز کے ساتھ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 2019کے مالی سال کے لیے 4ٹریلین امریکی ڈالر کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو امداد کی تجویز پاکستان کی اپنی سرزمین پر سرگرم دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی کے باعث ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ اسے 2بلین ڈالر فوجی امداد معطل کرنے کے کچھ ہفتوں بعد پیش کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے گا تو اس کی امداد بحال کرنے پر غور کیا جائے گا۔ بجٹ تجویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوںکے خلاف کارروائی سے مشروط ہے۔

Title: donald trump releases 4 trillion budget plan proposes 336 million aid to pakistan | In Category: دنیا  ( world )