ایران کے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے معاملہ پر صدر فرانس کا ٹرمپ سے تبادلہ خیال

پیرس : فرانس کے صدر امینوئیل میکرون نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ایران اور شمالی کوریا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون نے اپنی اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے ساتھ2015کے ایٹمی معاہدے کے نفاذ میںتعاون دینے کے عزم کا اظہارکیا۔
میکرون نے کہا کہ اس معاہدے کے ساتھ ہی ایران کے بالسٹک پروگرام کے حوالے سے ٹھوس مذاکرات ہونے چاہئیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لایا جا سکے۔
اس کے ساتھ ہی میکرون نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کو ایک غیر معمولی اور مثبت اشارہ بتاتے ہوئے اسے سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹھوس پالیسی کے برقرار رہنے سے ایک سیاسی حل نکلے گا اور شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحہ میںتخفیف پر آمادہ کرے گی۔

Title: macron discusses iran dprk with trump over phone | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,