ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا

لندن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو براک اوبامہ کی لندن میں سفارت خانہ بنانے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ انہیں اپنا دورہ برطانیہ اس لیے منسوخ کرنا پڑا ہے کیونکہ وہ اوبامہ انتظامیہ کے مداح نہیں ہیں۔
اوبامہ انتظامیہ نےلند کے پوش علاقہ میں واقع سفارت خانہ کوڑیوں کے مول فروخت کر دیا اور محض 1.2ارب ڈالر کے لیے خراب علاقہ میں سفارت خانہ بنایا ہے۔
انہوں نےاسے ایک گھاٹے کا سودا بتاتے ہوئے کہاکہ ان سے سفارت خانہ کی ربن کٹوانا چاہتے ہیں اور ایسا ہو نہیںسکتا۔لیکن دیگر ذرائع ٹرمپ کے دورے کی منسوخی کا سبب برطانیہ میں ہونےوالے مظاہروں سے ان کے خوف کو بتا رہے ہیں۔کیونکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف برطانیہ میں کافی ناراضگی ہے۔
اور فروری میں ہونے والے دورے کے دوران ٹرمپ کے خلاف زبردست مظاہرے ہو سکتے تھے۔واضح رہے کہ سفارت خانہ کے حوالے سے فیصلہ براک اوبامہ کا نہیںبلکہ اوبامہ کے پیشرو سابق صدرجارج ڈبلیو بش کا تھا۔ جنہوںنے دریائے ٹیمز کے کنارے سفارت خانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ 2008میںکیا تھا۔

Title: donald trump cancels february visit to uk | In Category: دنیا  ( world )