امریکہ و برطانیہ کو ایران میں گڑ بڑ کرانے کی کوشش کا خمیازہ بھگتنا ہوگا:خامنہ ای

تہران: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ اور برطانیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں منھ توڑ جواب دینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرملکی طاقتیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش رچ رہی ہیں۔
آیت اللہ نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ امریکی صدر دماغی طور نہایت غیر متوازن ہیں اور شدید نفسیاتی اور دماغی مرض میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اس امر کی ٹھوس شہادتیں ہیں کہایران میں حالیہ ہلاکت خیز مظاہروں کے پس پشت غیر ملکی ہاتھ تھا اور بیرون ملک سے ہی انہیں ہدایات دی جارہی تھیں۔
خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حکام کو معلوم ہونا چاہیے کہ اول توان کا نشانہ چوک گیا اور دوئم یہ کہ حال ہی میں انہوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا اور انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اس کا انہیں جواب دیے بغیر نہیں چھوڑاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایک بار پھر امریکہ اور برطانیہ اور ان سے سب سے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی ،کہتا ہے کہ آپ ناکام ہو گئے ہیں اور آئندہ بھی ناکامی ہی ہاتھ لگے گی۔

Title: irans supreme leader vows response for unrest | In Category: دنیا  ( world )