سعودی عرب نے ٹرمپ کے یروشلم فیصلہ کو غیر منصفانہ و غیر ذمہ دارانہ بتایا

ریاض: سعودی عرب نے مقدس شہر یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اورغیر ذمہ دارانہ اقدام بتایا۔ سعودی پریس ایجنسی نے سعودیراائل کورٹ کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلہ شدید صدمہ اور دکھ کا اظہار کرتی ہے۔اور ٹرمپ کو تلقین کرتی ہے کہ چونکہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے تاریخی اور حقوق کے منافی ہے اس لیے اس پر نظر ثانی کریں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مملکت پہلے ہی انتباہ دے چکی تھی کہ اس قسم کے غیر منصفانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔اور امریکی اقدام امن عمل کی مساعی پر کاری ضرب اور یروشلم پر امریکہ کے غیر جانبدارانہ موقف کے خلاف ہے۔

Title: saudi arabia regrets trumps irresponsible decision on jerusalem as israeli capital | In Category: دنیا  ( world )