افغانستان میں فضائی حملے میں دو غیرملکیوں سمیت 6دہشت گردہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگر ہار مین فضائی حملے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں دو غیرملکی شامل ہیں۔ صوبائی پولس کمانڈمنٹ نے ایک بیان مین بتایا کہ یہ فضائی حملہ اتوارکی سہ پہر میں ہسکا مینا ڈسٹرکٹ میں کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اوغاز اور جانی خیل علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کر نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔تاہم مارے گئے دہشت گردوںکی کوئی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

Title: foreigners among 6 killed in latest us airstrikes in east of afghanistan | In Category: دنیا  ( world )