ایران میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد550پار کر گئی،7 ہزار سے زائد زخمی

تہران: ایران میں خوفناک زلزلے میں مزید لاشیں ملنے سے جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد 550پار کر گئی۔اتوار کی شب سوانو بجے آنے والے اس ہولناک زلزلے کے بعد ایرانی راحت کاری ٹیموں اور رضا کاروں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبہ کو کھنگالنا شرع کر دیا تاکہ اگر ملبہ میں دبے لوگ ابھی زندہ ہیںتو انہیں بچایا جا سکے۔خطہ میں کھینچی گئیں تصاویر سے جنہیں انٹرنیٹ پر ڈالا گیا ہے، دیکھ کر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔
ان تصاویر میں تباہ شدہ عمارتوں اور ملبہ سے دب کر پچک جانے والی کاروں کو اور لوگوں کو زلزلہ کے ذیلی جھٹکوں کے ڈر سے گلیوں اور میدانوں میں سوتے دکھایا گیا ہے۔موصول اعداد و شمار کے مطابق اب تک جو نعشیں نکلی ہیں اس سے جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد بڑھ کر 450پار کر گئی ہے ۔جبکہ مجروحین کی تعداد تقریباً ساڑھے سات ہزار بتائی جا رہی ہے۔

Title: iran iraq earthquake kills more than 550 | In Category: دنیا  ( world )