وزیر اعظم مودی نے آسیان چوٹی اجلاس سے پہلے پانچ ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی

منیلا : وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے منگل کے روز ہند آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا کانفرنس سے قبل جاپان و آسٹریلیا سمیت پانچ ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی۔مودی نے ملاقات کا آغاز آسٹریلیا کے وزیر اعظم میکم ٹرن بل سے ملاقات کر کے کیا۔بعد ملاقات مودی نے ٹوئیٹ کیا” مسٹر ٹرن بل آپ سے مل کر مسرت ہوئی ۔
ہماری باہم گفتگو سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کی ڈور اور مضبوط ہو گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق ٹرن بل نے کہا کہ اقتصادی تعاون ، سلامتی اور دہشت گردی مخالف اقدامات پر مرکوز یہ ملاقات بہت سودمند رہی۔ مودی نے ویتنام کے وزیر اعظم ناگویین جووان پھوک سے بھی ملاقات کی اور دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں استحکام لانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس کے بعد مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شین زو آبے سے ملاقات کی ور کہا کہ ملاقات نہایت شاندار رہی۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی راہوں پر غور و خوض کیا گیا۔بعدا زاں مودی نے برونئی کے سلطان سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں میں بامعنی اور ثمر آور گفتگو رہی۔آخر میں مودی نے نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم جسیندا آرڈرن سے ملاقات کی۔

Title: indian pm modi meets leaders of five countries in manila ahead of india asean summit | In Category: دنیا  ( world )