لندن کی بسوں پر آزاد بلوچستان نعروں والے پوسٹر پھر چسپاں کر دیے گئے

نئی دہلی: عالمی بلوچ تنظیم کو اپنی سرگرمیاں بند کردینے پر مجبور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کے باوجود تنظیم ایک بار پھر بلوچستان کی آزادی کی تحریک میں شدت لاتے ہوئے پھر زبردست تشہیر شروع کر دی۔
اس ے اپنی تازہ ترین مہم میں لند ن کی کم و بیش100بسوں پر ”آزاد بلوچستان“ نعرے والے پوسٹر چسپاں کر دیے۔یہ اقدام کرتے ہوئے ،جس سے پاکستان کا ایک بار پھر آگ بگولہ ہوجانا یقینی ہے،بلوچ تنظیم نے لندن میں تقریباً تمام سرکاری بسوں پر یہ پوسٹر چسپاں کر دیے ہیں۔
عالمی بلوچ تنظیم کے ترجمان بھاول مینگل نے کہا کہ لندن مہم کا یہ تیسرا مرحلہ پاکستان کے ذریعہ بلوچستان میں حقوق انسانی کی پامالی اور خود مختاری کے لیے بلوچ عوام کو ان کے حق سے محروم کیے جانے سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ہم نے اس کا آغاز ٹیکسی پر اشتہارات چسپاں کر کے اس کے بعدسڑکوں پر بڑے بڑے بورڈ آویزاں کر کے اپنی مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا اور اب یہ تیسرا مرحلہ ہے۔

Title: free balochistan advertisement on london buses leaves pakistan fuming again | In Category: دنیا  ( world )