افغانستان کے صوبہ قندھار میں خونیں معرکہ،22پولس اہلکار اور 45طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ قندھار میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں طالبان کے ایک گروہ نے ظہری اور میواند شہروں میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر شب خون مارا۔ جس میں22پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
لیکن پولس نے بھی پوری طاقت سے جوابی کارروائی کرکے اس حملہ کو پسپا کر دیا ۔ پولس کی جوابی کارروائی میں45طالبان انتہا پسند ہلاک اور35دیگر زخمی ہو گئے۔
قندھار پولس کے مطابق طالبان نے یہ حملہ رات 8بجے کیا تھا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔اس نے مزید بتایا کہ یہ حملہ گذشتہ کچھ برسوں کے دوران کیے جانے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔
قندھار پولس کے ترجمان ضیا درانی نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں22پولس اہلکار ہلاک اور15دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Title: at least 45 taliban rebels 22 policemen killed in afghanistan clashes | In Category: دنیا  ( world )