امریکی وزیر دفاع نے داعش کے خلاف کامیاب جنگ کے لیے فلپائن کی ستائش کی

کلارک فری پورٹ زون(فلپائن):امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں فلپائن کی زبردسر کامیابی کی ستائش سے اپنے دورہ ایشیا کا آغاز کیا۔ ان کا یہ دورہ علاقائی حلیفوں کو امریکی حمایت کا اعادہ کرنے کے مقصد سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایشیائی ممالک سے شمالی کوریا کے معاملہ بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے ایشیائی دورے سے کچھ ہفتہ قبل مسٹر میٹس کا ایشیا کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل قرار دیاجارہاہے۔
مسٹر میٹس اپنے دورے کے دوران آج فلپائن کے فوجی افسران سے ملاقات کرنے اور پھر جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیا ن کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد بدھ کے روز تھائی لینڈ اور پھر جنوبی کوریا پرواز کر جائیں گے۔جنوبی کوریا میں وہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ وقفہ وقفہ سے مسٹر ٹرمپ اورشمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے درمیان منافرت آمیز بیان بازی ہوتی رہتی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے کم جونگ کو امریکہ کو نشانہ بنانے والے خود کش مشن پر جانے والا’راکٹ‘قرار دیاتھا۔
مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ ایک تقریر میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ شمالی کوریا کو تباہ کرسکتا ہے۔کم جونگ نے اس کے جواب میں ٹرمپ کو ’ذہنی بیمار‘ قرار دے دیا۔ سفارتکاری پر زور دینے والے مسٹر میٹس کے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے ایک ساتھ ملنے سے قبل ان سے الگ الگ ملاقات کرنے کا امکان ہے ۔

Title: us defense chief mattis praises phl for war vs isis | In Category: دنیا  ( world )