ایرانی رہبر اعظم خامنہ ای نے روہنگیا مسلمانوں کو دس ارب ریال امداد دی

تہران: پوری دنیا کے مظلوم و ستم رسیدہ مسلمانوں کی ہمہ وقت دامے درمے قدمے سخنے مدد کے لیے تیار رہنے اور کرتے رہنے والے ایران نے میانمار سے بے سرو سامانی کی حالت میں نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی اس وقت زبردست عملی ہمدردی کا ثبوت دیا جب ملک کے رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے روہنگیا مسلمانوں کو 10ارب ایرانی ریال (کم و بیش ڈھائی لاکھ ڈالر) امداد دی۔
خامنہ ای نے یہ امداد ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اس مکتوب کے موصول ہونے کے بعد یہ امداد دینے کا حکم دیا جس میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ان کے لیے سوسائٹی کی جانب سے کیے گئے فلاحی اقدامات سے رہبر اعظم کو باخبر کیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے دو بار روہنگیا مسلمانوں کے لئے اشیائے خورد و نوش سمیت متعدد اجناس کی بھاری مقدار ان کے کیمپوں میں تقسیم کی گئی ہے۔

Title: leader donates money to rohingya muslims | In Category: دنیا  ( world )