روہنگیا بنگالی ہیں، انہیں برطانوی راج میں میانمار میں پناہ دی گئی تھی:فوج

یانگون:(رائٹر)میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ روہنگیا میانمار کے بنیادی شہری نہیں ہیں اور میڈیا نے ان پر مظالم کی بات کو بہت زیادہ بڑھا چڑھاکر پیش کیا جارہا ہے۔ میانمار فوج کے سربراہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ فوج نے ان پر کوئی ظلم نہیں کئے ہیں اور اس طرح کے واقعات کو بہت غلط طریقے سے پیش کیا جارہاہے۔
فوجی سربراہ نے اس ملاقات کی پوری معلومات اوپن فیس بک پیج پر دیتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کو ’بنگالی‘کہا جاتا ہے اور اس مسئلہ کے لئے برطانوی سامراج کی پالیسی ہی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی دور میں ان لوگوں کو میانمار میں پناہ دی گئی تھی اورجہاں تک ریکارڈ کا سوال ہے تو یہ لوگ میانمار کے بنیادی شہری بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا”یہ لوگ میانمار کے بنیادی شہری نہیں ہیں اور برطانوی دستاویز میں واضح طورپر صرف بنگالی ہی کہا گیا ہے اور کہیں بھی روہنگیا لفظ کا ذکر نہیں ہے۔

Title: rohingya not native myanmar army chief says | In Category: دنیا  ( world )