ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کی برقراری علاقائی سلامتی کے لیے نہایت اہم: برطانیہ

لندن: برطانیہ نے امریکہ کو تلقین کی ہے کہ ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کو برقرار رکھے ۔اس ضمن میں برطانوی وزیرا عظم تھریسا مئے نے کہا کہ یہ جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔
مئے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر امیرکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کے روز دیر تک تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں رہنما اس پر متفق ہو گئے کہ اس معاہدے پر ٹرمپ کے کسی فیصلہ تک پہنچنے سے پہلے ان کے وفود ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اب تک کا بدترین معاہدہ قرار دیتے ہوئے اسے توڑ دینے کی دھمکی دی تھی۔شاذ و نادر ہی امریکہ پر کھلے عام دباؤ ڈالتے ہوئے حکومت برطانیہ نے کہا کہ اس کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے کہا ہےکہ معاہدے کو برطانوی حمایت کو نظر انداز نہ کیا جائے اور اسے اہمیت دی جائے۔

Title: british government pressures trump for rethink on iran deal | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,