برازیلی سپریم کورٹ نے قانون سازوں کی برطرفی سے متعلق حتمی فیصلہ کا اختیار کانگریس کو دے دیا

براسیلیا: (رائٹر) برازیل کی سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کانگریس کو کسی بھی موجودہ ممبر پارلیمنٹ کو برطرف کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا حق کانگریس کو دے دیا جائے۔
اس فیصلہ سے بدعنوانی کے الزام میں گھرے سینیٹر اے سی اور نیویس سمیت ان تما م قانون سازوں نے راحت کی سانس لی اور اسے اپنی جیت سمجھا جو بدعنوانی کے معاملات میں خود کو سزا سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ملک کی سب سے بڑی سیاسی بدعنوانی قرار دیے جانے والے معاملے میں کانگریس کے ساتھ تصادم سے احتراز کرنے کا فیصلہ کیا6-5کی اکثریت سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس معاملہ میں صدر مائیکل ٹیمر اور کابینہ کے متعدد وزرا بھی ملوث ہوئے ہیں۔ اس فیصلہ کے بعد سینیٹ کو سپریم کورٹ کی اس رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے لیے ووٹنگ کرانے کا مجاز حاصل ہو جائے گاجس کے تحت سات کرپشن کیسوں میں زیر تفتیش سنیٹر آئیسیو نیویز کی پارلیمانی رکنیت معطل کر دی گئی تھی ۔

Title: brazil supreme court allows congress last word on removal of lawmakers | In Category: دنیا  ( world )