امریکی بمبار طیاروں کی جزیرہ نما کوریا پر پروازیں،جنوبی کوریا و جاپان کے طیارے بھی شامل رہے

سیول:(رائٹر)شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کے مسئلہ پر جاری کشیدگی کے درمیان کل رات امریکہ کے جنگی طیاروں نے کوریائی جزائر پر پروازیں کی۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ امریکہ کے گوام ہوائی ٹریک سے بی -1بی دو جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کے دوران جنوبی کوریا کی فوج کے دو ایف-15 جنگی طیارے بھی ساتھ تھے۔ دوسری جانب امریکہ کی فوج نے ایک الگ بیان جاری کر کے کہا کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کے ساتھ مشترکہ مشق کی۔
امریکی فضائیہ کے افسر میجر پیٹرک ایپل گیٹ نے کہا-”ہمارے دوست ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ رات کی گئی یہ مشترکہ مشق ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے اور یہ مشق میں شامل تینوں ممالک کی فوجی طاقت کو ظاہر کرتاہے“۔

Title: us flies bombers over korean peninsula with south korean japanese fighter jets | In Category: دنیا  ( world )