امریکہ۔روس سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہونا چاہئے:امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان موجودہ سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا خیال ہے کہ وقت اس امر کا متقاضی ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعات کو مزید آگے نہیں بڑھنا چاہئے اور امید ہے کہ دونوں ملک تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام شروع کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان ہیتھرنورٹ نے کل یہاں کہا، “مجھے لگتا ہے کہ وزیر موصوف کا خیال ہے کہ اس وقت تنازعات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس سلسلے میں پیش رفت کر رہے ہیں۔”
مسٹر نورٹ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق پالیسی کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ و سفیر جوزف یون نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے حکام کے ساتھ شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کو روکنے کے لئے روسی کوششوں کے سلسلے میں منگل کو بات چیت کی تھی۔

Title: us russian diplomatic row should not be escalated state department | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,