حلیمہ یعقوب سنگاپور کی نئی صدر منتخب، حلف برداری14ستمبر کو

سنگا پور: محترمہ حلیمہ یعقوب کو عہدہ صدارت کے کاغذات نامزدگی درست اور حریف امیدوار کے ادھورے پائے جانے کے بعد بدھ کے روز سنگا پور کا بلا مقابلہ صدر منتخب قرار دے دیا گیا۔وہ سنگاپور کی 47سالہ تاریخ میں پہلی ملائے اور پہلی ہی خاتون صدر ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو شام چھ بجے ایستانہ میںوہ ملک کے8ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے سیٹر پر ریٹرننگ افسر ناگ وائی چونگ کے ذریعہ صدر منتخب قرار دیے جانے کے بعد وہاں موجود اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ محفوظ زمرے کا الیکشن ہے لیکن وہ ایک محفوظ یا مخصوص طبقہ کی صدر نہیں ہیں بلکہ ہر شہری کی صدر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کے انتخابات میں صرف کوئی ملائے شہری ہی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہو سکتا تھا۔دیگر دو امیدوار محمد صالح مریکان اور فرید خان مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتر سکے تھے۔یہ دونوں بیوپاری تھے۔
حلیمہ یعقوب نے انگریزی اور ملائے میں اپنی تقریر کو سکون و اطمینان سے سننے پر سنگاپوریوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کے شوہر محمد عبد اللہ الحبشی بھی موجود تھے۔

Title: halimah yacob declared president elect | In Category: دنیا  ( world )