داؤد ابرہیم دنیا کا دوسرا دولتمند ترین مجرم

نئی دہلی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر ، جو 1993کے تسلسل سے کیے جانے والے بم دھماکے کیس میں ہندوستان کو مطلوب ہے اور پاکستان میں روپوش ہے،کولمبیامیں منشیات کے سوداگر پابلو اسکوبار کے بعد دنیا کا دوسرا دولتمند ترین مجرم ہے۔
یو کے سے شائع ہونے والے ایک معروف جریدے مرر کے مطابق داؤد ابراہیم کے بارے میں ، جس کے خلاف یو کے نے نہایت سخت کارروائی کی تھی، کہا جاتا ہے کہ وہ تقریباً 6.7 بلین ڈالر کی مالیت کی املاک کا مالک ہے۔
واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔اگر ہندوستانی حکام کے موقف پر قین کیا جائے تو داؤد ابراہیم کے القاعدہ سے گہرے تعلقات ہیں۔اور ممبئی میں1993کے بم دھماکوں اور2009ممبئی خونریزی کی منصوبہ بندیکلید ی مجرم بھی وہی ہے۔

Title: dawood ibrahim is worlds second richest criminal ever after pablo escobar | In Category: دنیا  ( world )