فلپائینی پولس کی کارروائی میں 58 جرائم پیشہ ہلاک،109گرفتار

منیلا:فلپائن کی راجدھانی منیلا میں گذشتہ شب مجرموں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف چلائی گئی زبردست مہم کے دوران 26سماج دشمن عناصر مارے گئے۔ اس ہفتہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف یہ دوسری بڑی مہم ہے۔ جس میں58جرائم پیشہ عناصر مارے جا چکے ہیں۔منیلا پولیس کے ترجمان کرنل ارون مارگاریزو نے اس مہم کی اطلاع دیتے ہوئے آج بتایا کہ یہ مہم بدھ کی شب کو شروع کی گئی تھی اور یہ ’ایک وقت کی بڑی مہم‘ ہے اور ان مجرموں کو مرنا ہی تھا کیونکہ انہوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کے بجائے ان پر حملہ کرنے کا راستہ منتخب کیا۔
پولیس کی یہ مہم صرف منشیات کے اسمگلروں کےخلاف ہی نہیں ہے بلکہ ان دیگر مجرموں کیلئے بھی ہے جو چوری، ڈکیتی اور دوسرے جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ مجرم پولیس کارروائی پر مزاحمت کریں گے اور خودسپردگی نہیں کریں گے تو انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ یہ مہم صدرڑوڈریگو ڈوٹرٹے کے سخت احکامات کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کے دوران 109 جرائم پیشہ افراد کو، جن میں گلی محلوں میں منشیات بیچنے والے بھی شامل ہیں، گرفتار کیا گیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات کے ان چھاپوں میں پولیس نے صوبے بولاکان درجنوں ہتھیار بھی قبضے میں لیے۔

Title: philippines war on drugs and crime intensifies at least 58 killed in three days | In Category: دنیا  ( world )