عراقی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے11انتہا پسند ہلاک

بغداد:عراق کے مغربی صوبہ انبار میں سلامتی دستہ نے ایک مہم میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوج نے کل بتایا کہ فوج اور نیم فوجی قبائلی سنی جنگجوؤں نے انبار کے ریگستانی علاقے میں داعش کے مقبوضہ شہروں سے تین کلو میٹر دور واقع اس کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 11 دہشت گردوں کو مار گرایا۔
دو دن تک چلنے والی اس مہم کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ایک بم بنانے والے اڈے، کار بم، موٹر سائیکلوں میں نصب بم اور سڑک کنارے نصب کئے گئے 22 بموں کو تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عراقی سلامتی دستہ نے گزشتہ کچھ وقت سے داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم چھیڑ رکھی ہے۔ مہم کی وجہ سے داعش کے مضبوط گڑھ بھی اس کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ گزشتہ 10 جولائی کو وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل پر سے داعش کے قبضہ ختم ہونے کا سرکاری اعلان کیا تھا۔

Title: iraqi forces kill 11 is militants in western iraq | In Category: دنیا  ( world )