افغان فورسز پرحملے کی منصوبہ بندی کی میٹنگ کے دوران خود کش صدر ی دھماکوں میں30 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے فراہ صوبہ میں اس وقت کم از کم 30طالبان ہلاک ہو گئے جب ایک بڑا حملہ کرنے کے لیے جمع طالبان کے مجمع میں ہی خود کش حملے کے لیے دھماکہ خیز مواد بھر کر تیار کی گئیں واسکٹیں حملہ کرنے سے پہلے ہی دھماکہ سے اڑ گئیں۔
مقامی حکومتی ذرائع کے مطابق بالا بولوک ضلع کے پائیوا پاسا گاؤں میں طالبان کے انتہا پسند حکومتی فورسز پر خود کش حملہ کر کے لیے ایک اجتماع کر کے منصوبہ بنا رہے تھے کہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے جاری اس میٹنگ کے دوران ہی ان خود کش جیکٹوں میں دھماکہ ہو گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان میں متعدد مقامی طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Title: group of taliban fighters killed in suicide vests blast | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,