خود کو خطرے میں دیکھ کر جاپان شمالی کوریا کا میزائل تباہ کر سکتا ہے: جاپانی وزیر دفاع

ٹوکیو:جاپان کے وزیر دفاع اتسونوری اونودیرا نے آج ایک بیان میں کہا کہ جاپان قانونی طور پر امریکہ پیسیفک کے علاقے میں واقع گوام کی جانب رخ کیے شمالی کوریا کا میزائل کو تباہ کر سکتا ہے۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے مسٹر اونودیرا کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ امریکی پیسیفک کے علاقے میں واقع گوام جزیرے کی طرف جانے والے میزائل سے اگر جاپان کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ اسے تباہ کر سکتا ہے۔ مسٹر اونودیرا نے کہا کہ حکومت یہ محسوس کرتی ہے کہ جاپان کو اپنی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق ہے۔
تاہم ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ فی الحال جاپان کے پاس ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اس کے علاقے سے گوام کی طرف جا رہے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرسکے۔

Title: japan could legally intercept a guam bound n korea missile kyodo | In Category: دنیا  ( world )