کشیدگی ختم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو راست فوجی مذاکرات کی پیش کش

سیول: جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہچو سک کے مطابق ان کے ملک نے شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔مسٹر سک نے کہاکہ بین کوریائی سرحد کے نزدیک دشمنی اور جنگی سرگرمیوں کے علاوہ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے شمالی کوریا کے سامنے 21 جولائی کو ٹونگلگاک میں فوجی مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربے کرنے کے بعد یہ تجویز پیش کی گئی ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے فوجی مذاکرات کی یہ تجویز صدر مون جے اِن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام پر کنٹرول کرنے کیلئے بات چیت کو کافی اہم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹونگلگاک ایک شمالی کوریائی عمارت ہے جہاں اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں دسمبر 2015 میں اسی عمارت میں سرکاری سطح کے مذاکرات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اس سے قبل آخری بار 2015 میں شمالی کوریا کو مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی ۔

Title: south korea seeks rare talks with north to ease military tensions | In Category: دنیا  ( world )