علیحدگی پسند اور ماؤ باغی داعش کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں:فلپائنی صدردوتیرتے

منیلا:فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے ملک کے علیحدگی پسندوں اور ماؤنوازوں کی قیادت والے باغیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے بجائے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں مدد کریں۔ دہشت گردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے میں مدد مانگتے ہوئے مسٹر روڈریگو دوتیرتے نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کی دشمن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ داعش کے خلاف اس جنگ میں ساتھ دینے والوں کو معاوضہ بھی اداکیا جائے گا۔
مسٹر دوتیرتے نے، جوجولو جزیرے پر فوج کی کیمپ کا معائنہ کرنے پہنچے ہیں، کہا کہ وہ کمیونسٹ اور علیحدگی پسند باغیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت اور فوج کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا، “ہم ان سے اسی طرح کا برتاؤ کریں گے جیسا کہ فوج کے ساتھ کرتے ہیں۔ انہیں فوج کی طرح تنخواہ اور دوسری سہولتیں بھی بہم پہنچائی جائیںگی۔

Title: philippine leader asks separatists maoists to join fight against islamic state | In Category: دنیا  ( world )