گیارہ خواتین سمیت 30پاکستانی برطانیہ کے مختلف انتخابی حلقوں سے چناؤ میدان میں

لندن: اگلے ماہ8جون کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے انتخابات میں30پاکستانی نژاد شہری بھی مختلف پارٹیوں کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ جن30 پاکستانینژاد برطانوی شہریوں کو مختلف سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ دیا ہے ان میں گیارہ پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں ۔ انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستانینژاد برطانوی شہریوں نے مختلف پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ لیبر پارٹی نے پاکستانی نژاد شہریوں کو دیگر پارٹیوں کی نسبت سب سے زیادہ ٹکٹ دئے ہیں۔
لیبر پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے پاکستانیوں امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں میں ڈیموکریٹس نے 9، حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 6 اور سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کو ٹکٹ دیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کی بیشتر تعداد لندن کے مختلف حلقوں سے حصہ لے رہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے لندن کے حلقوں سے سات پاکستانی نڑاد امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی انتخابات میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں گیارہ پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔

Title: thirty pakistani origin candidates in the run in upcoming uk elections | In Category: دنیا  ( world )