ہیتی میں بارش و سیلاب کی تباہکاریاں جاری، 5ہلاک،املاک تباہ

پورٹ آ پرنس (ہیتی):ہیتی میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے پانچ افرا ہلاک اور 19 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ شہری حفاظتی محکمہ نے کل ایک بیان میں بتایا کہ ندی ،نالے اور دریا سب متلاطم ہیںاور ان کا پانی سیلاب کی شکل میںآس پاس کے علاقوں میں تباہی مچارہا ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔
ہیتی کے جنوبی ساحلی علاقے گریندے انسے کے 19 ماہی گیرلاپتہ ہوگئے۔ اسی علاقے میں 322 لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ حکومت ریلیف اور بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔ یہ ملک خراب بنیادی ڈھانچے اور سرکاری وسائل کی کمی کی وجہ سے قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے۔

Title: five dead 19 missing after haiti rains flooding | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,