افغانستان میں پولس اہلکار نے 5 ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں ایک پولس اہلکار نے اپنے پانچ ساتھیوںکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے اس واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مارکو بازار میں واقع ایک چیک پوسٹ پر جمعرات کو رات دیر گئے پیش آیا۔
خوگیانی کے مطابق اس پولس اہلکار نے پہلے دھوکے سے اپنے ساتھی پولس والوں کو زہر دے دیا اور پھر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ابھی تک کسی گروپ بشمول طالبان کسی دیگر دہشت گرد تنظیم نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Title: at least 5 policemen killed by a comrade in east of afghanistan | In Category: دنیا  ( world )