ایران کے صدارتی انتخابات کیلئے احمدی نژاداد نااہل، روحانی اور ابراہیم رئیسی کی امیدواری کو منظوری

بیروت: ایران کے صدر حسن روحانی اور بنیاد پرست حریف ابراہیم رئیسی کو مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے منظوری مل گئی جبکہ سابق صدر محمود احمدی نڑادصدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے۔ مقامی میڈیا نے کہا کہ جمعرات کو یہ فیصلہ ملک کے اعلیٰ قانون ساز ادارہ شوریٰ نگہبان نے کیاہے۔ 19 مئی کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نےانہیں حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔شوریٰ نگہبان نے کہا کہ اس نے جمعرات کو امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی تھی اور وزارت داخلہ اتوار کو ان کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ اس سے قبل مسٹر احمدی نڑاد نے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ حسن روحانی کے صدرکے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے سخت گیر مو¿قف رکھنے والے محمود احمدی نڑاد 2005 اور 2013 کے درمیان دو بار صدر رہ چکے ہیں۔

Title: mahmoud ahmadinejad disqualified from iran elections | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,