ابو سیاف گروپ کے لوگوں کوزندہ یا مردہ پکڑوانے والے کو دس لاکھ پیسو انعام ملے گا: فلپائنی صدر

منیلا:فلپائن کے صدر راڈری گوڈوٹرٹے نے اعلان کیا ہے کہ ابو سیاف کے رہنماو¿ں کو زندہ یا مردہ پکڑوانے والے کو دس لاکھ فلپائن پیسو انعام دیا جائے گا۔ فلپائن کے صدر نے دہشت گردوں کو پیغام دیا ہے کہ انہیں عبرت ناک سزا دی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے ملکی سیکیورٹی فورسز کو جزیرے کو دہشت گردوں سے چھڑوانے کے لیے حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش سے منسلک ابو سیاف دہشت گرد گروہ نے فلپائن کے ایک اہم جزیرے بوحول پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش کی شاخ ابو سیاف گروہ نے بوحول کے جزیرے میں اپنی تازہ ترین کارروائی کے بعد اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے یہاں سے نکل جائیں کیونکہ اب یہاں ہمارا قبضہ ہے۔ اس سے قبل ابو سیاف گروہ نے جولو، طوی طوی اور بسلان جزائر کے علاقوں میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں۔ ابو سیاف گروہ نے کئی ایک سیاحوں کو اغوا کر کے قتل کر دیا ہے۔ بوحول پر قبضہ کے اعلان نے فلپائنی صدر کو مشتعل کر دیا ہے۔ صدر ڈوٹرٹے کا کہنا ہے کہ تمام فوج اور بحریہ وہاں جائے گی، اب جنگ ہوگی۔حالیہ سالوں میں فلپائن کے دہشت گرد گروہ ابو سیاف نے داعش سے رابطہ قائم کیا تھا اور ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے وعدے کیے تھے۔ یہ گروہ فلپائن میں لوٹ مار اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ماضی میں اس گروہ نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر کئی ایک غیر ملکی سیاحوں کے سر قلم کر دیے تھے۔

Title: duterte offers p1 m bounty for abu sayyaf members | In Category: دنیا  ( world )