فلپائن کے منیلا شہر میں داعش کے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکورٹی فورسز نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو، جن میں ایک خاتون ہے، گرفتار کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کویتی شہری حسین الظریفی اور شام کی ایک خاتون رجف زینا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔خاتون پانچ ماہ کے حمل سے ہے۔ یہ دونوں جنوری سے منیلا میں رہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو نارنجی رنگ کے جیل کے لباس میں صحافیوں سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ الظریفیکو کویت بھیجا جائے گا جہاں اس پر ایک بم پلانٹ کرنے کا الزام ہے۔ اسی طرح جینا کو قطر بھیجا جائے گا جہاں سے وہ منیلا آئی ہے۔ اوورسیز حکام نے کہا کہ ہم لوگ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ دونوں آخر کیوں فلپائن میں رہ رہے تھے۔

Title: philippines arrests two suspected is militants in manila | In Category: دنیا  ( world )