برطانوی محکمہ داخلہ نے عمران فاروق قتل کے ملزم کی حوالگی درخواست روک دی

لندن: برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے کراؤن پرازیکیوشن سروس (سی پی ایس) کے مشورے پر متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمہ میں محسن علی سید کی حوالگی کے لیے درخواست روکی ہے۔
ایگوئر میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے چھ سال گذر گئے لیکن برطانیہ نے جلا وطن ایم کیو ایم رہنما کو چھرا گھونپنے والے اصل ملزم محسن سید کی، جسے پاکستان میں گرفتارکیا جاچکا ہے، حوالگی کے لیے ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی۔ یہ معاملہ اس ہفتہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور ان کے برطانوی ہم منصب امبیر روڈ کے درمیان مذاکرات میں چھایا رہے گا۔

Title: britains home office blocks extradition request for imran farooq murder suspect | In Category: دنیا  ( world )