مشرقی افغانستان میں26داعش انتہا پسند مارے گئے

کابل: افغان فوج کے مطابق مشرقی افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم ازکم 26انتہا پسند ہلاک اور ان کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہو گیا۔
افغان نیشنل آرمی کے 201سیلب کور کے مطابق یہ ہلاکتیں کوٹ ڈسٹرکٹ میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کی گئی فوجی کارروائیوں میں ہوئی ہیں۔ فوجی بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں افغان کمانڈوز نے فضائیہ کی مدد سے کیں اور ان کارروائیوں میں افغان سل؛امتی دستوں اور مقامی باشندوں کا کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔
افغان نیشنل آرمی کے 201سیلب کور نے یہ کارروائی ملک کی قومی سلامتی کونسل کی منظور ی سے کی۔

Title: at least 26 isis militants and weapons depot eliminated in east of afghanistan | In Category: دنیا  ( world )