شمال مشرقی ترکی میں کار بم دھماکہ میں ایک شہری ہلاک اور 12فوجی زخمی

انقرہ:شمالمشرقی ترکی کے صوبہ مردین عمیرلی میں ایک فوجی چوکی کے قریب ایک کار بم دھماکہ میں ایک عام شہری ہلاک اور چھ فوجی زخمی ہو گئے۔
جبکہ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 12 افراد بشمول کئی فوجی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والا ٹرک ڈرائیور بتایا جاتا ہے جو دھماکہ کے وقت ٹرک لے کر ادھر سے ہی گذر رہا تھا۔
اگرچہ ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن عام طور پر کرد باغی اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں اس لیے شک کی سوئی انہی کا رخ کرتی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کی پکڑ دھکڑ کے لیے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔