سعودی عرب میں3دہشت گردوں کو 34سال قید کی سزا

ریاض: یہاں کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اسلحہ بارود رکھنے کے جرم میں 3سعودی شہریوں کو مجموعی طور پر34سال کی سزا سنائی۔پہلے ملزم کو اسے گرفتار کرنے کے لیے جانے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر افائرنگ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اس پر شکار کی رائفل سے ایک شخص کو گولی مارنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے اسے مملکت کی سلامتی کو نقصان پہنچا نے کی نیت سے اسلحہ رکھنے کے کا بھی مجرم پایا ۔علاوہ زیں اس کو قتیف میں غیر قانونی مظاہرہ میں حصہ لینے کا بھی قصور وار قرار دیا گیا تھا۔
عدالت نے اسے 20سال قید کی سزا سنائی۔اس کے اوپر10ہزار سعودی ریا ل جرمانیہ بھی لگایا گیا۔دوسرے ملزم کو پہلے مجرم کے حوالے سے سیکورٹی حکام کو مطلع نہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔اسے8سال کی قید اور5000ریال جرمانہ کیا گیا۔تیسرا مدعا علیہ شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) میں شمولیت کے لیے ترکی کا سفر کرنے کامجرم قرار دیا گیا تھا۔اس پر3000سعودی ریال جرمانہ بھی کیا گیا۔