ہمارے میزائل بحرالکاہل میں امریکی مفادات پر حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل:شمالی کوریائی صدر

سیول:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے درمیانی فاصلے کے میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اب ان کے ملک کو بحر الکاہل میں امریکہ کے مفادات پر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این این نے کم کے حوالے سے کہا،”ہمارے پاس یقینی طورپر بحر الکاہل میں امریکہ کے زیر اثر علاقوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہے۔“ یاد رہے کہ بدھ کے روز جنوبی کوریا اور امریکہ کے فوجی افسروں نے اس تجربہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے کل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا جو تجربہ کیا ہے ان میں پہلا تجربہ ناکام رہا جبکہ دوسرا درمیانی فاصلے کا میزائل جو، جاپان کی سمت میں داغا گیا ، 400کلو میٹر دور جاکر جاپان کے سمندر میں گرا۔
جنوبی کوریا اور امریکہ نے اس لانچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے قرار داد کی خلاف ورزی ہے جو نا قابلقبول ہے۔جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکتانی نے کہا کہ اس لانچ سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان کےلئے شمالی کوریا کی طرف سے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اس خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے اس نے اپنی فوج کو الرٹ کردیا تھا۔ (رائٹر)