رقہ شہر پر فضائی حملے میں 30 سے زائدا فراد ہلاک

دبئی:شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے زیر تسلط علاقوں پر کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 30شہری ہلاک ہوگئے اور 150زخمی ہوگئے۔ سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ بدھ کے روز رقہ شہر پر روس کے ایک اور زبردست فضائی حملے میں 32افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ میں واقع رصد گاہ برائے تحفظ حقوق انسانی کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ گروپ نے یہ بھی کہا کہ رقہ کو بڑی خاموشی سے خاموش کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے بھی گذشتہ چھ ماہ کے دوران کوئی مہینہ ایسا نہیں گیا جس میں روس نے2014سے داعش کے قبضہ والے رقہ شہر پر بم نہ برسائے ہوں۔ خاص طور پر مارچ اور اپریل میںروس نے زبردست بمباری کی تھی جس میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی اور لاتعدا مکانات زمیں بوس ہوئے تھے ۔
ماہ جون میں ہونے والا یہ تازہ حملہ اس وقت ہوا جبسرکاری فوج کے حملہ کو پسپا کر تے ہوئے داعش نے فوج کو فوجی نوعیت سے اہم الطبقہ شہر سے 40کلومیٹر پیچھے دھکیل دیا تھا۔