سروے میں زیادہ تر برطانوی یوروپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں

لندن:برطانیہ میں یوروپی یونین کی رکنیت کے معاملہ پر ہونے والے ریفرینڈم سے ایک روز قبل کی گئی ایک رائے شماری کے مطابق ملک میں یوروپی یونین میں برقرار رہنے کی مہم کو یونین سے باہر ہونے کی مہم پر تھوڑی سبقت حاصل ہے ۔
نیٹ سین سوشل ریسرچ کے ایک مکمل جائزے کے مطابق ، جو14تا20جون کرایا گیا اورکوم رس کاٹیلی فون سروے جو 17 سے 22 جون کے درمیان ڈیلی میل اخبار اور آئی ٹی وی کے لئے کیا گیاہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق 48 تا51فی صد لوگوں نے یوروپی یونین میں برقرار رہنے کی جبکہ42تا 49فی صد لوگ یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ہیں۔
دی سن اخبار کے لئے کئے گئے کوم رس کے سروے میں یوروپی یونین میں برقرار رہنے کی مہم کو محض ایک پوائنٹ کی برتری ملی ہے۔ یہ سروے 14 جون کو شائع ہوا تھا۔ تاہم بہت سے لوگ کوئی فیصلہ نہیں کر پائے ہیں کہ وہ23جون کو ہونے والی پولنگ میں کیسے ووٹ ڈالیں گے اور13فیصد ووٹرز یہی فیصلہ نہیں کر پائے ہیں کس کی موافقت میں ووٹ ڈا لا جائے۔